وزیراعظم کی ضلع کرک میں پولیس موبائل پر فائرنگ کی شدید مذمت

0

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع کرک میں پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کے افسوسناک واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پانچ پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہوئے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس نے ہمیشہ ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے اور قوم پولیس کے ان عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

وزیراعظم نے واضح کیا کہ حکومت اور پوری قوم ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ امن و امان کے قیام اور شہریوں کے تحفظ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.