آئی سی سی کی تازہ پلیئرز رینکنگ ، سعود شکیل ٹیسٹ بیٹرز میں 9ویں نمبر پر پہنچ گئے

0

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی کرکٹ کی تازہ پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے، جس میں عالمی کرکٹرز کی کارکردگی میں نمایاں تبدیلیاں سامنے آئی ہیں۔

ٹیسٹ بیٹرز کی فہرست میں انگلینڈ کے تجربہ کار بیٹر جو روٹ بدستور پہلی پوزیشن پر قابض ہیں، جبکہ پاکستان کے سعود شکیل ایک درجے بہتری کے بعد 10ویں سے 9ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے ڈیوڈ کانوے نے شاندار کارکردگی کی بدولت 7 درجے ترقی حاصل کرتے ہوئے 34ویں پوزیشن سنبھال لی ہے۔

ٹیسٹ بولرز رینکنگ میں بھارت کے جسپریت بمرا نے اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے، جبکہ آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک ایک درجہ ترقی پا کر دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں بھارت کے رویندرا جڈیجا بدستور سرفہرست ہیں۔

ٹی ٹونٹی بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے ابھیشک شرما پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں، جبکہ تلک ورما دو درجے بہتری کے بعد چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں۔ پاکستان کے صاحبزادہ فرحان ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر چلے گئے۔ نیوزی لینڈ کے ٹم سیفرٹ نے دو درجے ترقی حاصل کرتے ہوئے 9ویں پوزیشن حاصل کر لی، جبکہ پاکستان کے بابراعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد 31ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

ٹی ٹونٹی بولرز رینکنگ میں بھارت کے ورون چکرورتی کی پہلی پوزیشن مزید مستحکم ہو گئی ہے، جبکہ پاکستان کے ابرار احمد چوتھی پوزیشن پر موجود ہیں۔

ٹی ٹونٹی آل راؤنڈرز کی فہرست میں پاکستان کے صائم ایوب بدستور پہلی پوزیشن پر فائز ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.