تلہ گنگ پولیس کی بروقت کارروائی،ڈکیٹ گرفتار

0

تلہ گنگ میں پولیس نے بروقت اور جرات مندانہ کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

سب انسپکٹر علی زین، انچارج خدمت مرکز، اور ملک کامران سنگوالہ نے فرض شناسی اور بہادری کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر ڈکیتوں کو قابو کیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کلمہ چوک کے قریب شہریوں سے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو رہے تھے کہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں روک لیا۔ اس دوران ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے پولیس پارٹی پر فائرنگ بھی کی، تاہم پولیس اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے صورتِ حال پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا۔

کارروائی کے دوران موقع سے ایک پسٹل بھی برآمد کر لیا گیا جبکہ پولیس کی بروقت کارروائی کے باعث ایک اور ممکنہ واردات کو بھی ناکام بنا دیا گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی تلہ گنگ ملک عبدالعزیز فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور کارروائی کی نگرانی کی۔ پولیس نے ملزمان کو تحویل میں لے کر مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.