معرکۂ حق میں افواجِ پاکستان کا زور دار مکا بھارت کو ہمیشہ یاد رہے گا،وزیر اعظم

0

ہری پور: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ معرکۂ حق میں افواجِ پاکستان کا زور دار مکا بھارت کو ہمیشہ یاد رہے گا، جبکہ شہداء کی عزت و تکریم ہم سب کا فرض ہے۔ اگر کوئی شہداء کی تضحیک کرے گا تو نہ دنیا میں عزت پائے گا اور نہ اللہ تعالیٰ کی معافی کا مستحق ہوگا۔

وہ یونیورسٹی آف ہری پور میں پرائم منسٹر لیپ ٹاپ سکیم کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کی اصل ضمانت نوجوان نسل ہے۔ مصنوعی ذہانت (AI) کی جدید تربیت کے لیے طلبہ و طالبات کو چین اور یورپ بھیجا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت منجدھار سے نکل چکی ہے، ملک ڈیفالٹ سے بچ گیا ہے اور اب گروتھ کی جانب بڑھنا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ترقی کا سفر کسی ایک صوبے سے مشروط نہیں بلکہ چاروں صوبے مل کر آگے بڑھیں گے تو پاکستان ایک عظیم ملک بنے گا۔

وزیراعظم نے ہری پور میں دانش اسکول کے قیام، طالبات کے لیے الگ کیمپس اور پل کی تعمیر کا اعلان بھی کیا۔ قبل ازیں وزیراعظم نے ہونہار طلبہ و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.