چکوال پولیس کی بڑی کارروائی، منشیات فروش گرفتار، بھاری مقدار میں چرس برآمد

0

چکوال:  تھانہ ڈوہمن پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ڈوہمن سب انسپکٹر واجد جاوید نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کامران حیدر اور دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد حارث ولد ذوالفقار علی کو گرفتار کیا۔ ملزم کے قبضے سے 1 کلو 200 گرام چرس برآمد کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف قانون کے مطابق مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ اس نیٹ ورک سے جڑے دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور ایسے عناصر کے لیے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.