تلہ گنگ: یونین کونسل کا سیکرٹری رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

0

تلہ گنگ / چکوال: اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ چکوال نے ٹریپ ریڈ کے دوران یونین کونسل جسیال کے سیکرٹری محمد نوید کو 25 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق کارروائی ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب اور ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن راولپنڈی کی ہدایات پر عمل میں لائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق غلام مصطفیٰ ولد محمد یوسف، سکنہ تلہ گنگ نے اینٹی کرپشن کو درخواست دی کہ یونین کونسل جسیال کے سیکرٹری محمد نوید نے اس سے پہلے 5 ہزار روپے جبکہ نائب قاصد کے ذریعے ایک ہزار روپے بطور رشوت وصول کیے تھے۔ بعد ازاں اس نے طلاق / خلع کے کاغذات جمع کروانے کے عوض مزید 25

ہزار روپے رشوت کا مطالبہ کیا۔
شکایت موصول ہونے پر اینٹی کرپشن نے قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد مجسٹریٹ سیکشن 30 تلہ گنگ عمران یعقوب کی نگرانی میں سرکل آفیسر اینٹی کرپشن چکوال عالم شیر خان اور ان کی ٹیم کے ہمراہ ٹریپ ریڈ کیا۔

کارروائی کے دوران ملزم محمد نوید کو 25 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا جبکہ رقم بھی موقع سے برآمد کر لی گئی۔
اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 02 مورخہ 10 مارچ 2026 بجرم دفعات 161 تعزیرات پاکستان اور 5/2/47 پریوینشن آف کرپشن ایکٹ کے تحت تھانہ اینٹی کرپشن چکوال میں درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.