کوٹ قاضی کے قریب موٹر سائیکل ٹینکر سے ٹکرا گیا، دو افراد جاں بحق

0

لاوہ: کوٹ قاضی کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار دو افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار موٹر سائیکل سڑک پر کھڑے اسفالٹ (کمپاؤنڈ) سے بھرے ٹینکر سے ٹکرا گئی۔

تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122 کے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم چکوال کو اطلاع موصول ہوئی کہ لاوہ، کوٹ قاضی کے قریب ایک موٹر سائیکل حادثے کا شکار ہو گئی ہے

اطلاع ملتے ہی ریسکیو کمانڈ اینڈ کنٹرول روم چکوال نے سب اسٹیشن لاوہ سے ایمبولینسز فوری طور پر جائے حادثہ روانہ کر دیں۔ ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سین اسیسمنٹ کے بعد دونوں متاثرہ افراد کو ٹینکر کے نیچے سے نکالا، تاہم وہ زخموں کی شدت کے باعث موقع پر ہی دم توڑ چکے تھے۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 27 سالہ بلال، سکنہ لاوہ، اور 30 سالہ فیصل شامل ہیں۔ ریسکیو 1122 نے ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد دونوں لاشوں کو آر ایچ سی کوٹ قاضی منتقل کر دیا۔

ریسکیو 1122 نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ سڑکوں پر کھڑی گاڑیوں کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ٹریفک قوانین کی پابندی کریں تاکہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع سے بچا جا سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.