ڈسٹرکٹ ریویو کمیٹی کا اجلاس، سرکاری و نجی اسکولوں میں اصلاحات پر پیش رفت کا جائزہ

0

چکوال: ڈپٹی کمشنر سارہ حیات کی صدارت میں ڈسٹرکٹ ریویو کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں سی ای او ایجوکیشن محمد صفدر ملک، ایلیمنٹری و سیکنڈری ڈی اوز، ڈپٹی ڈی اوز، بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں وزیرِاعلیٰ پنجاب کے تعلیمی ترقیاتی پروگرام کے تحت سرکاری اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی اور جاری تعمیراتی کاموں کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ چار دیواری، واش رومز، اضافی کلاس رومز، فرنیچر اور دیگر ضروری ڈھانچے کی بہتری کے حوالے سے بریفنگ پیش کی گئی۔
اس وقت ضلع چکوال اور تلہ گنگ کے 92 سرکاری اسکولوں میں تعمیر و بحالی کے مختلف منصوبے جاری ہیں۔

مزید برآں، اجلاس میں نجی اسکولوں میں مستحق بچوں کے لیے مختص 10 فیصد مخصوص نشستوں کے نفاذ اور اس پالیسی پر عمل درآمد کی صورتحال کا بھی باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر سارہ حیات نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ حکومت کی ہدایات پر مکمل اور سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ بچوں کے تعلیمی حقوق ہر سطح پر محفوظ رہیں۔ انہوں نے سی ای او ایجوکیشن کو ہدایت کی کہ پالیسی کے نفاذ سے متعلق تفصیلی اور اپ ڈیٹڈ رپورٹ جلد از جلد جمع کرائی جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.