وزیرِ اعظم آج اشک آباد میں مصروف دن گزاریں گے

0

اشک آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف آج ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد میں اہم سرکاری مصروفیات میں حصہ لیں گے۔

وزیرِ اعظم اپنے دورے کے دوران ترکمانستان کے صدر اور عالمی فورم میں شریک دیگر رہنماؤں کے ہمراہ یادگارِ غیر جانبداری کا دورہ کریں گے۔

بعد ازاں وہ بین الاقوامی سال برائے امن و اعتماد، عالمی دن برائے غیر جانبداری اور ترکمانستان کی تیس سالہ مستقل غیر جانبداری کی سالگرہ کے موقع پر منعقدہ اعلیٰ سطحی فورم میں شرکت کریں گے۔

وزیرِ اعظم فورم کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے، جن میں باہمی تعاون اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.