ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے ڈپٹی کمشنر خوشاب کا چارج سنبھال لیا

0

خوشاب: ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے باقاعدہ طور پر ڈپٹی کمشنر خوشاب کا چارج سنبھال لیا ہے۔ جوہرآباد میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالتے ہوئے ڈی سی خوشاب نے کہا کہ ضلع خوشاب کی خدمت اُن کے لیے اعزاز بھی ہے اور بڑی ذمہ داری بھی۔

ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کا کہنا تھا کہ وہ ضلع میں عوامی مسائل کے بروقت حل، موثر سروس ڈیلیوری، اور ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کو براہِ راست سننے اور ان کے فوری حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

ڈپٹی کمشنر خوشاب نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ ان کا دفتر شہریوں کے لیے ہر وقت کھلا رہے گا، جبکہ وہ عوام کے تعاون، رہنمائی اور اعتماد کے ساتھ ضلع خوشاب کو ترقی کی نئی راہوں پر گامزن کرنے کے خواہاں ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.