چکوال پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی ,دو ملزمان گرفتار
چکوال: چکوال پولیس نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کاشف ذوالفقار (پی ایس پی) کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان چکوال پولیس کے مطابق ایس ڈی پی او چوآ سرکل سجاد حسین کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ چوآ سیدن شاہ سب انسپکٹر ضمیر حسین، اے ایس آئی محمد وزیر اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کالج خان ولد بوستان خان ساکن سرائیں کے قبضے سے 02 کلو 170 گرام چرس کے دو پیکٹ برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا، ملزم کو موقع پر گرفتار کیا گیا۔
دوسری کارروائی میں اے ایس آئی شجاعت حسین نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ارشاد احمد ولد خورشید احمد ساکن مصطفی آباد کے قبضے سے 01 کلو 100 گرام چرس برآمد کی۔ پولیس نے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی جبکہ سماج دشمن عناصر کے گرد گھیرا مزید تنگ کیا جا رہا ہے۔