اسحاق ڈار کی سعودی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو

0

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک گفتگو کی، جس میں خطے کی تازہ صورتحال خصوصاً غزہ کی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

گفتگو کے دوران سینیٹر اسحاق ڈار نے اسرائیل کی جانب سے رفح کراسنگ کو صرف غزہ کے شہریوں کے خروج تک محدود کرنے کے یکطرفہ فیصلے کی سخت مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام نہ صرف امن منصوبے کی کھلی خلاف ورزی ہے بلکہ انسانی بنیادوں پر امداد کی ترسیل میں سنگین رکاوٹ بھی ہے۔

دونوں وزرائے خارجہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ غزہ کے عوام تک بلا تعطل انسانی امداد کی فراہمی یقینی بنانے اور خطے میں پائیدار امن کے لیے مشترکہ و مربوط کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.