چکوال: پولیس افسران کے اہم تبادلے، متعدد تھانوں اور چوکیوں کے چارج تبدیل

0

چکوال: ڈی پی او چکوال کے احکامات کے مطابق ضلع بھر میں پولیس افسران کے اہم تبادلے کر دیے گئے ہیں۔ مختلف تھانوں اور چوکیوں میں افسران کی نئی تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر میاں رمضان کو تھانہ صدر تلہ گنگ سے تبدیل کرکے تھانہ ونہار تعینات کیا گیا ہے۔

اے ایس آئی غضنفر علی کو تھانہ چوآ سیدن شاہ سے تبدیل کرکے تھانہ ونہار بھیج دیا گیا۔

سب انسپکٹر شاہد اکبر کو بطور چوکی انچارج میال تبدیل کرکے تھانہ ٹمن لگا دیا گیا ہے۔

سب انسپکٹر عدیل فیاض کو پولیس لائن سے تبدیل کر کے چوکی میال کا نیا انچارج مقرر کیا گیا ہے۔

سب انسپکٹر شوکت محمود کی تعیناتی پولیس لائن سے تبدیل کرکے تھانہ نیلہ میں کر دی گئی۔

سب انسپکٹر مختیار کو تھانہ نیلہ سے تبدیل کرکے تھانہ سٹی تلہ گنگ تعینات کیا گیا ہے۔

سب انسپکٹر شمعون حیدر کو تھانہ سٹی تلہ گنگ سے تبدیل کرکے تھانہ ڈھمن بھجوا دیا گیا ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق تمام تبادلے فوری طور پر نافذ العمل ہیں، جبکہ متعلقہ افسران کو اپنے نئے عہدوں پر فوری رپورٹ کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.