تلہ گنگ، پولیس کی بروقت کارروائی، گمشدہ بچہ چکوال سے بازیاب
تلہ گنگ(راجہ عدیل)تلہ گنگ شہر سے لاپتہ ہونے والا بچہ پولیس کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے بعد چکوال شہر سے بازیاب کرلیا گیا۔ بچے کے والد نے گمشدگی کی اطلاع فوری طور پر تھانہ سٹی تلہ گنگ میں دی، جس پر ایس ایچ او ملک شاہد بلال نے مقدمہ درج کرنے کی ہدایت جاری کی اور زاہد نواز اے ایس آئی کو تفتیش کا انچارج مقرر کرتے ہوئے خصوصی ٹیم تشکیل دی۔
پولیس ٹیم نے انتھک محنت کے بعد بچے کا سراغ لگایا اور اسے چکوال شہر سے بحفاظت ٹریس کرکے والدین کے حوالے کردیا۔
بچے کے والدین نے ڈی ایس پی تلہ گنگ سرکل یاسر مطلوب کیانی، ایس ایچ او تھانہ سٹی ملک شاہد بلال، تفتیشی آفیسر زاہد نواز اے ایس آئی اور پوری سٹی پولیس ٹیم کی کوششوں کو سراہتے ہوئے دلی شکریہ ادا کیا۔