وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت اجلاس، سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع بڑھانے سے متعلق سفارشات پیش

0

 اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت نجی شعبے کی صنعتی ترقی کمیٹی کا پہلا جائزہ اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں صنعتی مسابقت میں اضافہ، سرمایہ کاری کے فروغ اور روزگار کے مواقع بڑھانے سے متعلق شعبہ جاتی سفارشات پیش کی گئیں۔

وزیرِ اعظم نے تجاویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معاشی مضبوطی کا انحصار فعال صنعتی ترقی پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنا، سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کرنا اور پالیسیوں میں تسلسل یقینی بنانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔
وزیرِ اعظم نے نجی شعبے کی جانب سے پیش کردہ تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے انہیں قومی صنعتی پالیسی فریم ورک کا حصہ بنانے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں خطے کے دیگر ممالک کے صنعتی ڈھانچے سے متعلق تقابلی جائزہ بھی پیش کیا گیا۔ وزیرِ اعظم نے متعلقہ حکام کو سفارشات کا تفصیلی جائزہ لے کر قابلِ عمل منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں وفاقی وزراء، مشیران، معاونین خصوصی اور صنعتی ورکنگ گروپ کے صنعتکاروں نے شرکت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.