وزیراعظم کا سہہ ملکی سیریز میں شریک کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں ظہرانہ

0

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سہہ ملکی سیریز میں شریک پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں ظہرانہ دیا۔

ظہرانے میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی سید محسن رضا نقوی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وفاقی وزیر ریلویز محمد حنیف عباسی، سری لنکن ہائی کمشنر ریئر ایڈمرل فریڈ سینیویراتھنے اور زمبابوے کے ہائی کمشنر ٹائیٹس ابو بسوتو بھی موجود تھے۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے پاکستان میں ہونے والے ٹرائی نیشن سیریز میں شرکت کرکےجس جذبے، مہارت اور لگن مظاہرہ کیا، وہ قابلِ ستائش ہےتمام کھلاڑی اپنے اپنے ملک کی بہترین نمائندگی کر رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ میچز میں کھلاڑیوں کے اسپورٹس مین اسپرٹ اور باہمی احترام کی ایسی مثال قائم کریں جو نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ ہو، پی سی بی چئیر مین کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی سربراہی میں، سیریز کے تمام میچز کو بہترین انتظامات، مؤثر حکمتِ عملی اور اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ کامیابی سے منعقد کر رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کا مسلسل انعقاد ملک کے مثبت تشخص اور امن و استحکام کا ثبوت ہے،ملک میں جاری ٹرائی نیشن سیریز سے کرکٹ کے شائقین کو اعلیٰ درجے کا کھیل دیکھنے کو ملے گا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا امید ہے کہ تینوں ممالک کے درمیان کرکٹ کے ذریعے دوستی اور باہمی تعاون مزید مضبوط ہوگا، اور پاکستان آئندہ بھی دنیا بھر کی ٹیموں کی اسی طرح میزبانی کرتا رہے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.