چکوال،ٹرانسپورٹ اڈے کا مالک قتل

0

چکوال: تھینل روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ٹرانسپورٹ اڈے کے مالک ناصر، ساکن نیلہ، جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ناصر اپنے اڈے سے بلدیہ آفس کے قریب واقع مسجد کی جانب جا رہے تھے جب حملہ آوروں نے انہیں نشانہ بنایا۔

ابتدائی  رپورٹ کے مطابق مقتول کو تین گولیاں لگیں۔ واقعے کی اطلاع پر ڈی پی او چکوال احمد محی الدین کی ہدایت پر تھانہ سٹی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہوسکتا ہے، تاہم تمام پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.