ضلع تلہ گنگ میں ہائی پاور گرین ٹریکٹرز کی تقسیم

0

تلہ گنگ: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ہائی پاور گرین ٹریکٹرز پروگرام کے تحت ضلع تلہ گنگ میں قرعہ اندازی کے ذریعے منتخب ہونے والے 62 کاشتکاروں میں جدید زرعی ٹریکٹرز کی تقسیم کی تقریب مقامی مارکی میں منعقد ہوئی۔ اس پُروقار تقریب میں زراعت کے افسران، منتخب نمائندگان، سماجی شخصیات اور بڑی تعداد میں کسان شریک ہوئے۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی پارلیمانی سیکرٹری برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب ملک شہر یار اعوان نے خطاب میں کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا جدید زرعی مشینی کے فروغ کا یہ اقدام کسانوں کی معاشی خودمختاری اور زرعی ترقی کے لیے سنگِ میل ثابت ہوگا۔ ان کے مطابق حکومت پنجاب اس پروگرام پر 36 ارب روپے کی خطیر رقم خرچ کر رہی ہے جبکہ ہر ٹریکٹر پر 10 لاکھ روپے کی سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے، جو صوبے کی تاریخ کی سب سے بڑی سہولت ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ تلہ گنگ کے 41 اور لاوہ کے 21 کسانوں کو ٹریکٹرز حوالے کیے گئے ہیں۔

ڈائریکٹر زراعت (توسیع) راولپنڈی شاہد افتخار بخاری نے کہا کہ گرین ٹریکٹر پروگرام جدید مشینی کاشتکاری کی طرف اہم پیش رفت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پوٹھوہار ریجن کے لیے 7 ارب روپے کے خصوصی ترقیاتی پیکج کی منظوری دی گئی ہے۔ گزشتہ سال راولپنڈی ڈویژن میں 571 ٹریکٹرز جبکہ رواں سال 562 ہائی پاور ٹریکٹرز تقسیم کیے جا رہے ہیں، اور اگلے مرحلے میں 581 چھوٹے ٹریکٹرز بھی فراہم کیے جائیں گے۔

اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ سلیمان منشاء نے کہا کہ اس پروگرام سے نہ صرف کسانوں کی مشکلات کم ہوں گی بلکہ خطے میں زرعی تحقیق، جدید پیداوار اور کاشتکاری کے طریقوں کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے محکمہ زراعت کو ہدایت کی کہ حکومتی اسکیموں سے متعلق بھرپور آگاہی مہم چلائی جائے تاکہ مستحق کاشتکار زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکیں۔

تقریب کے آخر میں کامیاب کاشتکاروں میں ٹریکٹرز کی چابیاں تقسیم کی گئیں،

Leave A Reply

Your email address will not be published.