آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم آج حلف اٹھائیں گے
مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر کے نئے منتخب ہونے والے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور آج ایوانِ صدر مظفرآباد میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
حلف برداری کی تقریب کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور سیاسی سرگرمیوں میں واضح تیزی دیکھی جا رہی ہے۔
پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما فریال تالپور تقریب میں شرکت کے لیے مظفرآباد پہنچ چکی ہیں، جبکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی شرکت بھی متوقع ہے، جس سے تقریب کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز آزاد کشمیر اسمبلی میں وزیراعظم چوہدری انوار الحق کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک منظور ہونے کے بعد فیصل ممتاز راٹھور نئے قائد ایوان منتخب کیے گئے تھے۔