سپیکر قومی اسمبلی کا سابق رکنِ اسمبلی نوابزادہ مظہر علی کے انتقال پر اظہارِ افسوس
اسلام آباد:اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سابق رکنِ قومی اسمبلی نوابزادہ مظہر علی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں اسپیکر نے مرحوم کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ نوابزادہ مظہر علی ایک باوقار، وضع دار اور مخلص سیاست دان تھے جنہوں نے ہمیشہ عوامی خدمت کو اپنا شعار بنایا۔
سردار ایاز صادق نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل سے نوازے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوابزادہ مظہر علی کے اہلِ خانہ اور نوابزادہ خاندان کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔