اسحاق ڈار سے ایران کے نائب وزیر برائے سیاسی امور کی ملاقات
اسلام آباد: ایران کے نائب وزیر برائے سیاسی امور، ماجد تخت روونچی، نے اسلام آباد میں ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈارسے ملاقات کی، جو کہ 13ویں پاک-ایران دوطرفہ سیاسی مشاورت کے آغاز سے قبل ہوئی۔
ملاقات میں خطے میں موجود اہم سیاسی و کثیرالجہتی امور، اور دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے طریقوں پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
تیرھویں ویں پاک-ایران دو طرفہ سیاسی مشاورت کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہو رہی ہے، جس میںں دونوں ممالک کے وفود کی قیادت سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور ایران کے نائب وزیر ماجد تخت روونچی کر رہے ہیں۔