تلہ گنگ،پٹواری رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار
چکوال/تلہ گنگ: ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب اور آر ڈی اینٹی کرپشن راولپنڈی کی خصوصی ہدایات پر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے کو 20 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
یہ ٹریپ ریڈ محمد جاوید ولد نور خان، سکونت ڈھوک موتھووالا (تحصیل لاوہ، ضلع تلہ گنگ) کی درخواست پر کیا گیا۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ:
پٹواری محمد تنویر نے اس کے بھتیجے سے 5 لاکھ 20 ہزار روپے انتقال کی مد میں وصول کیے۔
سرکاری خزانے میں صرف 82 ہزار روپے جمع کروائے۔
یوں مجموعی طور پر تقریباً 4 لاکھ 38 ہزار روپے کی مبینہ خوردبرد سامنے آئی۔
اس کے علاوہ شکایت کنندہ سے اس کے اپنے انتقال کے لیے مزید 20 ہزار روپے رشوت طلب کی جا رہی تھی۔
تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ سیکشن 30 تلہ گنگ ایجاز احمد کی نگرانی میں سرکل آفیسر اینٹی کرپشن چکوال عالم شیر خان اور ٹیم نے کامیاب ٹریپ ریڈ کیا اور رشوت کی رقم موقع سے برآمد کر لی۔