سینیٹر مشتاق احمد خان اسرائیلی جیل سے رہا ہو کر اردن پہنچ گئے
عمان: سینیٹر مشتاق احمد خان اسرائیلی جیل سے رہا ہو کر اردن پہنچ گئے۔
اپنے ویڈیو پیغام میں سینٹر مشتاق احمد خان کا کہنا تھا کہ گلوبل سمودفلوٹیلا کے 150 ساتھیوں کے ساتھ رہا ہو کر وہ اردن کے دارالحکومت عمان پہنچ چکے ہیں،اسرائیلی جیل کے اندر انہیں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا، ان کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں پہنا کے اور پاؤں میں بیڑیاں ڈال کے پابند سلاسل رکھا گیا۔
سینٹر مشتاق احمد خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے مطالبات کے لیے تین دن تک بھوک ہڑتال کئے رکھی انہیں ہوا، صاف پانی اور ادویات تک رسائی حاصل نہیں تھی،وہ ایک بدنام زمانہ جیل تھی۔
سینٹر مشتاق احمد خان کا کہنا تھا کہ فلسطین کی آزادی کے لئے جدوجہد جاری رہے گی،اس ناکہ بندی کو ہم توڑیں گے، غزہ تک جانے کی کوشش کریں گے اور جو فلسطینیوں کی نسل کشی کے مجرم ہیں انہیں کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جلد پاکستان آ کر اس فلوٹیلا کی تفصیل عوام کے سامنے رکھوں گا۔