شہزادہ منصور بن محمد السعود اعلیٰ سطحی کاروباری وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے

0

اسلام آباد: سعودی عرب۔پاکستان مشترکہ بزنس کونسل کے چیئرمین، شہزادہ منصور بن محمد السعود اعلیٰ سطحی کاروباری وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے۔

شہزادہ منصور بن محمد السعود اور ان کے ہمراہ آنے والا وفد پاکستانی قیادت، اعلیٰ سرکاری حکام، چیمبرز آف کامرس کے نمائندوں اور نمایاں کاروباری گروپس سے ملاقاتیں کریں گے۔

ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور کاروباری تعاون کو فروغ دینے کے مختلف مواقع پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

یہ دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین برادرانہ اور دیرینہ تعلقات کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی و سرمایہ کاری شراکت داری کو وسعت دینے کے عزم کا مظہر ہے۔

بات چیت میں تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کے ساتھ ساتھ سعودی وژن 2030 اور پاکستان کے اقتصادی ترقیاتی ایجنڈے کے مطابق ترجیحی شعبوں میں تعاون کے امکانات پر بھی غور کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.