اسحاق ڈار سے ایرانی وزیرِ خارجہ کی ٹیلیفون پر گفتگو
اسلام آباد:نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کی جانب سے جمعہ کو ٹیلیفون کال موصول ہوئی۔
دفتر خارجہ کے مطابق گفتگوکے دوران دونوں فریقین نے خطے میں جاری صورتحال، جنگ بندی اور امریکہ و ایران کے درمیان جاری سفارتی روابط کے تناظر میں اسلام آباد کی جانب سے کی جانے والی سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
نائب وزیرِاعظم نے علاقائی امن اور استحکام کو جلد از جلد آگے بڑھانے کےلئے بقایا مسائل کو حل کرنے کےلئے بات چیت کے تسلسل اور مو¿ثر روابط کی اہمیت پر زور دیا تاکہ خطے میں جلد از جلد امن اور استحکام کو فروغ دیا جاسکے۔
ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے اس سلسلہ میں پاکستان کے مستقل اور تعمیری سہولت کاری کے کردار کو سراہا۔ دونوں رہنماو¿ں نے باہمی قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔