ایشیا کپ،بنگلہ دیش نے سری لنکا کو ہرا دیا،پاکستان اور بھارت کا آج ٹاکرا

0

ایشیا کپ،بنگلہ دیش نے سری لنکا کو ہرا دیا،پاکستان اور بھارت کا آج جوڑ پڑے گا

دبئی:ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں بنگلہ دیش نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا۔

دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

سری لنکا نے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے،سری لنکا کے داسن شناکا 64 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں بیٹر رہے۔

کوشل مینڈس 34، پتھم نسانکا 22، کپتان چریتھ اسالانکا 21، کوشل پریرا 16، کامل مشارا 5، ونندو ہسارنگا 2 اور کمنڈو مینڈس 1 رن بنا کے آؤٹ ہوئے۔

مستفیض الرحمان نے 3، مہدی حسن 2 اور تسکین احمد نے 1 وکٹ حاصل کی۔

بنگلادیش نے 169 رنز کا ہدف آخری اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

بنگلادیش کی جانب سے سیف حسن نے 61 اور توحید ہردوئے 58 رنز بنا کر نمایاں رہے، کپتان لٹن داس نے 23 اور شمیم حسن نے 14 رنز بنائے۔
سپر فور مرحلے میں آج پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک مرتبہ پھر جوڑ پڑے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.