صدر زرداری دورہ چین کے بعد کاشغر سے وطن واپس روانہ

0

کاشغر:صدر آصف علی زرداری چین کے دورے کے بعد کاشغر سے وطن واپس روانہ ہوگئے

صدر کی روانگی کاشی لیننگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ہوئی

کاشغر کے پارٹی سیکرٹری اور نائب گورنر سنکیانگ نی ژوانگ نے صدر کو رخصت کیا

صدر نے میزبانی پر چینی قیادت کا شکریہ ادا کیا

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ صدر شی جن پنگ کے وژن کے تحت چین خصوصاً سنکیانگ میں ہونے والی ترقی متاثر کن ہے

صدر نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ ایک دن پاکستان اور چین کے عوام سیاحت اور تجارت کے لیے سڑک کے راستے سفر کر سکیں

اس موقع پر دونوں ملکوں کے سفراء بھی موجود تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.