ٹرمپ بگرام ایئربیس واپس لینے پر تل گئے
واشنگٹن:صدر ٹرمپ بگرام ایئربیس واپس لینے پر تل گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ بگرام ایئربیس پر محدود تعداد میں اپنے فوجی تعینات کرنے پر غور کر رہا ہے، اس وقت امریکا اور طالبان کے درمیان انسداد دہشتگردی کارروائیوں پر مذاکرات ہو رہے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ ایئر بیس اس لیے بھی حاصل کرنا چاہتے ہیں کیونکہ یہ اُس مقام سے صرف ایک گھنٹے کے فاصلے پر ہے جہاں چین اپنے جوہری ہتھیار تیار کرتا ہے۔
صدر ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر افغانستان نے بگرام ایئربیس واپس نہ دیا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کئی بار کہہ چکے ہیں کہ بگرام ایئربیس امریکا کو نہیں چھوڑنا چاہیے تھا،افغانستان سے فوجی انخلاء کے معاملے پر وہ سابق صدر کو بائیڈن کی پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے رہتے ہیں۔
۔