ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں داخل، سری لنکا اور بنگلہ دیش آج مد مقابل

0

دبئی:ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں داخل ہو گیا۔

آج سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ سے مقابلوں کا آغاز ہو گا اور کل اتوار کو ایک بار پھر روایتی حریف پاکستان اور بھارت ایک دوسرے سے ٹکرائیں گے۔

ایشیا کپ کے دوسرے مرحلے میں بھی سب سے زیادہ دلچسپی حسب روایت پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے ٹاکرے میں ہو گی،توقع ہے کہ دبئی انٹر نیشنل سٹیڈیم اس دن مکمل طور پر بھرا ہوا ہو گا۔

23 ستمبر کو ابوظبی میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، 24 ستمبر کو دبئی میں بھارت اور بنگلہ دیش کا مقابلہ ہو گا، 25 ستمبر کو پاکستان اور بنگلہ دیش ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اتریں گے ، 26 ستمبر کو بھارت اور سری لنکاد بئی میں مد مقابل ہوں گے۔

28 ستمبر کو دبئی میں ایشیا کپ کا فائنل کھیلا جائے گا، فائنل بھی ایونٹ کا سب سے اہم لمحہ ہوگا ، جہاں ایشیائی کرکٹ کی نئی تاریخ رقم ہو گی اور ایک نیا فاتح سامنے آئے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.