صدر زرداری کا کاشغر کی تاریخی عیدگاہ مسجد کا دورہ
کاشغر:صدر آصف علی زرداری نے کاشغر کی تاریخی عیدگاہ مسجد کا دورہ کیا جو خطے کے مشہور مذہبی اور ثقافتی مقامات میں سے ایک ہے۔
صدر مملکت کا یہ دورہ پاکستان اور چین کے درمیان ثقافتی افہام و تفہیم کو فروغ دینے اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں بڑھتے ہوئے تعاون کی عکاسی کرتا ہے۔صدر آصف علی زرداری کا ان کی آمد پر کاشغر کی کمیونسٹ پارٹی کے سیکرٹری یاوننگ اور امام میمتی جوبن نے پرتپاک استقبال کیا۔
امام نے صدر کو مسجد کا دورہ کرایا،صدر کو مسجد کی تاریخی اہمیت اور ورثے پر بریفنگ بھی دی گئی. دورے کے دوران صدر مملکت نے عصر کی نماز ادا کی اور مسجد کے شاندار فنِ تعمیر کو سراہا۔
صدر مملکت کا دورہ پاکستان اور چین کے درمیان پائیدار دوستی کو مستحکم کرنے میں ایک اور قدم کی نشاندہی کرتا ہے، دونوں ممالک اپنے تاریخی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور امن، استحکام اور خوشحالی کے مشترکہ اہداف کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔
سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور دونوں ممالک کے سفراء بھی صدر مملکت کے ہمراہ تھے.