محمد عیسی ضلع تلہ گنگ کے پہلے سی ای او ایجوکیشن تعینات
تلہ گنگ: محمد عیسی کو ضلع تلہ گنگ کا پہلا چیف ایگزیکٹو افیسر( سی ای او) ایجوکیشن تعینات کر دیا گیا۔
وہ اس سے پہلےشاہ پور ضلع سرگودھا میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کے فرائض انجام دے رہے تھے۔
محمد عاطف اعجاز ملک کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری اور محمد عطاء اللہ کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری تعینات کیا گیا ہے۔
عوامی حلقوں نے ضلع تلہ گنگ میں شعبہ تعلیم کے افسران کی تقرری کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ضلع تلہ گنگ میں ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کی تعیناتی کو بھی جلد عمل میں لایا جائے گا،ان افسران کی تعیناتی سے نہ صرف محکمہ تعلیم کے انتظامی معاملات بلکہ تدریسی معیار میں بھی نمایاں بہتری کی توقع ہے۔