وزیرِ اعظم کا بلاول بھٹو اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے اعزاز میں افطار اور عشائیہ

0

اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے اعزاز میں افطار اور عشائیہ دیا۔

پیپلز پارٹی کے وفد نےچیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں وزیرِاعظم ہاؤس میں وزیرِاعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اوران کی قیادت میں حکومت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کے ساتھ پاور شیئرنگ کے فارمولے میں طے پانے والے معاملات پر عمل درآمد کا معاملہ بھی اٹھایا۔

وزیراعظم نے بلاول بھٹو زرداری کو یقین دلایا کہ وفاقی حکومت اس حوالے سے پیپلز پارٹی کی قیادت کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی اور اگر ان کے کوئی تحفظات ہیں تو انہیں دور کیا جائے گا۔

پیپلز پارٹی کے وفد نے وزیرِ اعظم کی قیادت میں ملکی معیشت کی ترقی کیلئے اپنے بھرپور تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.