قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات معطل کرنے کی تحریک منظور
اسلام آباد:قومی اسمبلی نے وقفہ سوالات معطل کرنے کی تحریک کی منظوری دیدی۔
جمعہ کواس حوالہ سے وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے ایوان میں تحریک پیش کرنے کی اجازت چاہی، اجازت ملنے پرانہوں نے تحریک ایوان میں پیش کردی جس کی ایوان نے منطوری دیدی۔
پیپلز پارٹی کے سید نویدقمرنے کہاکہ بزنس ایڈوایزری میں فیصلہ ہواتھا کہ صدارتی خطاب پربحث کے دوران وقفہ سوالات نہیں ہو گا، جمعرات کوغیرمعمولی صورتحال کی وجہ سے وقفہ سوالات معطل کرنا صحیح تھا مگرآج معطل کرنا ان اراکین کے ساتھ زیادتی ہے جنہوں نے سوالات کیلئے تیاری کی ہے۔
علی محمدخان نے کہاکہ بلوچستان کابحران بڑاہے، آج بھی بلوچستان کی صورتحال کی صورتحال پربحث ہوں تو کوئی مضائقہ نہیں زیادہ اراکین کواظہارخیال کاموقع ملیگا۔
عالیہ کامران نے بھی وقفہ سوالات معطل کرنے کی حمایت کی۔سپیکر نے کہاکہ پیرسے بلوچستان اورصدارتی خطاب پربحث جاری رہے گی۔