عمر ایوب اور اسد قیصر کا سردار ایاز صادق سے ٹیلی فونک رابطہ
اسلام آباد:قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور سابق سپیکر اسد قیصر کا سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ٹیلی فونک رابطہ ہو گیا ۔
ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق تحریک انصاف کے دونوں رہنماؤں نے باضابطہ طور پر پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کی بانی سے ملاقات کی درخواست کی۔
سپیکر قومی اسمبلی نے دونوں رہنماؤں کے پیغام سے حکومت کو آگاہ کردیا ہے۔
سپیکر نے صرف پیغام رسانی کا کردار ادا کیا کہ مذاکراتی کمیٹی کی بانی سے حکومت ملاقات کروا دے۔