حکومت پی ٹی آئی مذاکرات میں ڈیڈ لاک ختم ہونے کا امکان
اسلام آباد: حکومت پی ٹی آئی مذاکرات میں ڈیڈ لاک ختم ہونے کا امکان ہے۔
پیر کو پی ٹی آئی وفد کی سپیکر سردار ایاز صادق سے ملاقات ہوگی۔
پارلیمانی ذرائع کے مطابق عمران خان کی طرف سے مذاکراتی ٹیم کمیٹی کو تحریری مطالبات کی اجازت دینے کے بعد پی ٹی آئی نے سپیکر سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے جس میں مذاکرات کو آگے بڑھانے کے حوالے سے پیش رفت کا امکان ہے۔