پی ٹی آئی کے اپنے لوگ نہیں چاہتے کہ ان کا لیڈر باہر آئے،عطاءتارڑ
اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات عطاءاللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے اپنے لوگ نہیں چاہتے کہ ان کا لیڈر باہر آئے،
بانی پی ٹی آئی این آر او چاہتے ہیں۔
اسلام آباد کے مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں زندگی معمول کے مطابق ہے، راستے کھلے ہیں، کچھ راستے بند ہیں جن کی ذمہ دار تحریک انصاف ہے۔
عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ اطلاعات ہیں کہ پی ٹی آئی کے لوگ رضاکارانہ طور پر گرفتاریاں دے رہے ہیں، کسی کو امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، انتشار پھیلانا پی ٹی آئی کی تاریخ ہے،ان کی ڈیمانڈ ہے کہ ہم سے ڈیل کرو، این آر او دو، ہمارے لیڈر کو رہا کرو۔
انہوں نے کہا کہ آج بیلاروس کا کاروباری وفد پاکستان پہنچ رہا ہےجو احتجاج کے لئے یہاں پہنچے گا وہ گرفتار ہوگا۔
عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ بجلی پر پہلے ہی سبسڈی دی جا چکی ہے، وزیراعظم ونٹر پیکیج کا اعلان کر چکے ہیں، ونٹر پیکیج سے بجلی کے بلوں میں سردیوں میں بھی کمی واقع ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ بیلاروس کے صدر پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے آ رہے ہیں ان کا گرمجوشی سے استقبال کریں گے۔