ڈک ورتھ لوئس میتھڈ،پاکستان زمبابوے سے پہلا ون ڈے ہار گیا
بلائیوو: پاکستان ڈک ورتھ لوئس میتھڈ پر زمبابوے سے پہلا ون ڈے ہار گیا ۔
دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ اتوار کو یہاں کھیلا گیا۔
میزبان ٹیم نے پاکستان کو جیت کے لیے 206 رنز کا ہدف دیا، ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی وکٹیں تنکوں کی طرح گرتی رہیں۔
قومی ٹیم کے 6 کھلاڑی 60 رنز پر پویلین لوٹ چکے تھے کہ 21 اوورز کے بعد بارش شروع ہوگئی جس کی وجہ سے میچ روکنا پڑا اور پھر میچ کو ختم ہی کرنا پڑگیا جس کے بعد زمبابوے کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ پر 80 رنز سے فاتح قرار دے دیا گیا ۔