ایف ایٹ چوک انٹرچینج 4 ماہ میں مکمل ہو گا،محسن نقوی
اسلام آباد:وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایف ایٹ ایکسچینج چوک انٹرچینج 4 ماہ میں مکمل ہو گا۔
ایف ایٹ چوک انٹرچینج پراجیکٹ اور ایف 10چوک کے دورے کے موقع پروزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ایف ایٹ ایکسچینج چوک انٹرچینج 12 ماہ کی بجائے صرف 4 ماہ میں مکمل ہوگا۔
ایف ایٹ ایکسچینج چوک انٹرچینج پراجیکٹ کے تحت ایک فلائی اوور اورایک انڈر پاس بنے گااور رابطہ سڑکیں تعمیر ہوں گی۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ منصوبے کی مقررہ کردہ مدت میں تکمیل کی ہدایت کر دی گئی ہے،چوبیس گھنٹے تعمیراتی کام ہونا چاہیئے ۔
وزیر داخلہ نے ایف 10 چوک پر ٹریفک رواں رکھنے کا پلان بھی طلب کر لیا۔