علیمہ خان اور عظمی خان ڈسٹرکٹ جیل جہلم سے رہا

0

جہلم:بانی پی ٹی آئ عمران خان کی دونوں بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو رہا کردیا گیا۔
ڈسٹرکٹ جیل جہلم جیل سے باہر آنے پر پی ٹی آئی کارکنوں نے ان کا استقبال کیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈی چوک پر احتجاج کے کیس میں ان کی ضمانت کی درخواستیں منظور کی تھیں۔

عدالت نے علیمہ خان، عظمیٰ خان ضمانت کی درخواستیں منظور کرلیں، عدالت نے 20، 20 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض عمران خان کی دونوں بہنوں کی ضمانتیں منظور کیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے ان کی رہائی کی روبکار جاری کیپی ٹی آئی وکلا روبکاریں لے کرجوڈیشل کمپلیکس سے جیل پہنچے۔

جس کے بعد علیمہ خان اور عظمی خان کو ڈسٹرکٹ جیل جہلم سے رہائی مل گئی۔اسلام آباد کے تھانہ کوہسار کے مقدمے میں علیمہ خان اور عظمیٰ خان 4 اکتوبر سے گرفتار تھیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.