پاکستان کے مزید 20 جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت مل گئی

اسلام آباد: ایران نے پاکستان کے پرچم بردار مزید 20 جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دینے پر اتفاق کر لیا ہے۔ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ "ایکس" پر اپنے بیان میں اس پیش رفت سے آگاہ…

ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فدان اہم سفارتی دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد: ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فدان سعودی عرب اور مصر کے وزرائے خارجہ کے ہمراہ ایک اہم سفارتی دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب خطے میں کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور متعلقہ ممالک سفارتی…

اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو، کشیدگی میں کمی پر زور

اسلام آباد: نائب وزیرِاعظم و وزیرِخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایران کے وزیرِخارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں خطے کی بدلتی صورتحال اور جاری پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گفتگو کے دوران اسحاق ڈار نے خطے میں…

وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ،مسعود پزشکیان کا اعتماد سازی کی ضرورت…

اسلام آباد :وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے خطے میں جاری کشیدگی اور امن کی کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ہے۔ وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ اجتماعی کوششوں سے کشیدگی کے خاتمے کی کوئی مؤثر راہ نکلے گی، جبکہ…

نواب آف کالا باغ ملک اللہ یار خان کی اہلیہ اور سابق وفاقی وزیر سمیرا ملک کی والدہ سپرد خاک

کالا باغ: نواب آف کالا باغ ملک اللہ یار خان کی اہلیہ اور سابق وفاقی وزیر سمیرا ملک کی والدہ کو ان کے آبائی گاؤں کالا باغ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں ملک بھر سےسیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔  بوڑھ بنگلہ میں نواب ملک…

چین اور کینیڈا کے وزرائے خارجہ ایرانی جوہری مسئلے پر مذاکرات کی ضرورت پر متفق

بیجنگ: چین کے وزیر خارجہ وانگ یی اور کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں اہم عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گفتگو کے دوران ایرانی جوہری مسئلے پر خصوصی توجہ دی گئی۔ چینی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا…

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا، 1.2 ارب ڈالر ملنے کی راہ ہموار

واشنگٹن: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور پاکستان کے درمیان توسیعی مالی سہولت کے تیسرے اور ماحولیاتی و پائیداری سہولت کے دوسرے جائزے پر سٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے بعد ملک کو مجموعی طور پر تقریباً 1.2 ارب ڈالر حاصل ہونے…

وزیراعظم کا اعلان: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ مسترد،

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں 95 روپے اور ڈیزل میں 203 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز عوامی مشکلات کے پیش نظر مسترد کر دی گئی ہے۔ قوم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اس ہفتے مزید 56…

پاکستان اور کویت کا مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کو کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد الصباح کی جانب سے ٹیلیفون کال موصول ہوئی، جس میں خطے کی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گفتگو کے دوران وزیراعظم نے کویت پر ہونے والے حملوں…

مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر پاکستان اور چین کا اہم رابطہ، امن کیلئے مشترکہ عزم کا اعادہ

اسلام آباد: نائب وزیرِاعظم و وزیرِخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اُن کی وانگ یی سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی جس میں مغربی ایشیا کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اسحاق ڈار کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مشرقِ وسطیٰ اور خطے میں امن…