نواب آف کالا باغ ملک اللہ یار خان کی اہلیہ اور سابق وفاقی وزیر سمیرا ملک کی والدہ سپرد خاک
کالا باغ: نواب آف کالا باغ ملک اللہ یار خان کی اہلیہ اور سابق وفاقی وزیر سمیرا ملک کی والدہ کو ان کے آبائی گاؤں کالا باغ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں ملک بھر سےسیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔

بوڑھ بنگلہ میں نواب ملک اللہ یار خان کی اہلیہ، نواب ملک وحید خان کی چچی و خوش دامن ، نواب ملک امیر محمد خان اور نواب زادہ ملک مزمل علی خان کی نانی، نواب ملک فواد خان اور نواب زادہ ملک عماد خان کی چچی اور وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس خان لغاری کی پھوپھی و خوش دامن کی وفات پر فاتحہ خوانی کی گئی۔

اس موقع پر اہل علاقہ، ملک بھر سے معززین، دوست احباب، سیاسی و سماجی شخصیات اور ارکان پارلیمنٹ سمیت دیگر نے شرکت کی۔ تمام شرکاء نے مرحومہ کی مغفرت کے لیے دعائیں کیں اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔