اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو، کشیدگی میں کمی پر زور
اسلام آباد: نائب وزیرِاعظم و وزیرِخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایران کے وزیرِخارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں خطے کی بدلتی صورتحال اور جاری پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
گفتگو کے دوران اسحاق ڈار نے خطے میں کشیدگی کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پائیدار امن کے لیے مکالمہ اور سفارتکاری ہی واحد مؤثر راستہ ہیں۔ انہوں نے تمام حملوں اور جارحانہ کارروائیوں کے خاتمے کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔
نائب وزیرِاعظم نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے تمام کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا اور مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔