آج سے ملک میں تیز ہوائیں، آندھی، بارش اور ژالہ باری متوقع

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آج 24 مارچ کی شام سے 30 مارچ تک ملک کے مختلف علاقوں میں غیر معمولی موسم کی صورتحال رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں، گرد آلود آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے…

یوم پاکستان: صدر مملکت کی جانب سے 1,989 عسکری اعزازات کی منظوری

اسلام آباد: یومِ پاکستان کے موقع پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیرِ اعظم کی سفارش پر آئینِ اسلامی جمہوریہ پاکستان 1973 کے آرٹیکل 259(2) کے تحت مسلح افواج اور سول آرمڈ فورسز کے 1,989 اہلکاروں کے لیے مختلف عسکری اعزازات کی منظوری دے دی۔…

بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے میں یومِ پاکستان کی پروقار تقریب، پرچم کشائی اور خصوصی دعا

بیجنگ:چین کے دارالحکومت بیجنگ میں پاکستان کے سفارتخانے میں پیر کے روز یومِ پاکستان نہایت شایانِ شان طریقے سے منایا گیا۔ اس موقع پر پرچم کشائی کی ایک باوقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں سفارتخانے کے اہلکاروں، چین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی اور…

تلہ گنگ: چکوالیاں میں فائرنگ، دو افراد زخمی

تلہ گنگ:نواحی گاؤں چکوالیاں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں دو موٹر سائیکل سوار زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ریسکیو کمانڈ اینڈ کنٹرول روم چکوال کو واقعے کی اطلاع موصول ہوئی، جس میں بتایا گیا کہ موٹر سائیکل پر سوار دو افراد…

کلرکہار میں افسوسناک حادثہ، سیاحت پر آنے والے دو دوست زندگی کی بازی ہار گئے

کلرکہار: رتہ موڑ (چکوال روڈ) پر ایک المناک ٹریفک حادثے میں سیرو سیاحت کی غرض سے آنے والے دو دوست جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق تیز رفتار موٹر سائیکل اور ہائی ایس کے درمیان شدید تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں دونوں نوجوان موقع پر ہی دم توڑ…

اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار نے ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا، جس میں خطے کی حالیہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دفترِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے…

نوڈیرو ہاؤس میں پرچم کشائی، قومی دن پر پروقار تقریب

لاڑکانہ: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے نوڈیرو ہاؤس میں منعقدہ ایک پروقار تقریب کے دوران قومی پرچم کشائی کی اور پرچم کو سربلند کیا۔ تقریب میں سندھ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے صدرِ مملکت کو سلامی پیش کی جبکہ قومی ترانہ بھی بجایا گیا، جس سے…

گڑھی خدا بخش: صدر زرداری اور بلاول بھٹو کی بھٹو خاندان کے مزارات پر حاضری

گڑھی خدا بخش: صدر مملکت آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھٹو خاندان کے شہداء کے مزارات پر حاضری دی۔ ایوانِ صدر کے شعبۂ اطلاعات کی جانب سے پیر کو جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے بے نظیر بھٹو،…

یومِ پاکستان: لاہور میں باوقار پرچم کشائی، وزیراعظم کی شرکت

لاہور: یومِ پاکستان کے موقع پر مرکزی پرچم کشائی کی تقریب لاہور میں نہایت سادگی اور وقار کے ساتھ منعقد ہوئی، جس میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور قومی پرچم لہرایا۔ تقریب میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ…

سرکاری گاڑیوں میں ہائی اوکٹین فیول کے استعمال پر پابندی عائد

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پیٹرولیم لیوی میں اضافے کے فیصلے کے تسلسل میں ایک اور اہم اقدام کرتے ہوئے سرکاری گاڑیوں میں ہائی اوکٹین ایندھن کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ وزیراعظم کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق اس…