گڑھی خدا بخش: صدر زرداری اور بلاول بھٹو کی بھٹو خاندان کے مزارات پر حاضری
گڑھی خدا بخش: صدر مملکت آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھٹو خاندان کے شہداء کے مزارات پر حاضری دی۔

ایوانِ صدر کے شعبۂ اطلاعات کی جانب سے پیر کو جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے بے نظیر بھٹو، ذوالفقار علی بھٹو اور نصرت بھٹو سمیت دیگر اہلِ خانہ کی قبروں پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر مرحومین کے درجات کی بلندی اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔
