آج سے ملک میں تیز ہوائیں، آندھی، بارش اور ژالہ باری متوقع

0

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آج 24 مارچ کی شام سے 30 مارچ تک ملک کے مختلف علاقوں میں غیر معمولی موسم کی صورتحال رہنے کا امکان ہے۔

اس دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں، گرد آلود آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ بالائی اور پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی و وسطی پنجاب، خیبر پختونخوا، اور آزاد کشمیر کے بعض علاقوں میں تیز بارش کے ساتھ ژالہ باری کا امکان ہے۔


سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے بعض حصوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
ساحلی علاقوں میں بھی تیز ہواؤں اور سمندری لہروں کے خطرے کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ موسم کی شدت کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں، کمزور عمارتوں اور کھلے مقامات میں جانے سے گریز کریں اور بارش یا آندھی کے دوران نقل و حمل میں احتیاط برتیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.