نوڈیرو ہاؤس میں پرچم کشائی، قومی دن پر پروقار تقریب

0

لاڑکانہ: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے نوڈیرو ہاؤس میں منعقدہ ایک پروقار تقریب کے دوران قومی پرچم کشائی کی اور پرچم کو سربلند کیا۔


تقریب میں سندھ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے صدرِ مملکت کو سلامی پیش کی جبکہ قومی ترانہ بھی بجایا گیا، جس سے فضا حب الوطنی کے جذبات سے گونج اٹھی۔

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری، فریال تالپور اور سہیل انور سیال سمیت دیگر اہم سیاسی و سرکاری شخصیات بھی موجود تھیں۔ شرکاء نے قومی دن کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے ملک کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کے عزم کا اعادہ کیا۔


تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا، جبکہ آخر میں ملک و قوم کی سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.