Browsing Tag

pakistan economy

پاکستان پالیسی ڈائیلاگ 14 جنوری کو اسلام آباد میں ہوگا

اسلام آباد:پالیسی ریسرچ اینڈ ایڈوائزری کونسل ،پی سے آر سی اور کارپوریٹ پاکستان گروپ کے اشتراک سے پہلا پاکستان پالیسی ڈائیلاگ 14 جنوری 2026 کو اسلام آباد میں منعقد کیا جائے گا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی پرائم منسٹر اور وزیرِ خارجہ پاکستان…

ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینکنگ کا ایک سال مکمل

اسلام آباد: ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک نے اپنی ڈیجیٹل بینکنگ آپریشنز کے ایک سال مکمل ہونے پر بیرونِ ملک سے ترسیلاتِ زر پاکستان بھیجنے کے لیے اینٹ انٹرنیشنل کے ورلڈ فرسٹ پلیٹ فارم کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کر دیا ہے۔ اس شراکت داری کے تحت دنیا…

ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ ملازمت پر پنشن اور تنخواہ دونوں لینے کی اجازت

اسلام آباد: وزارتِ خزانہ نے ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ ملازمت کرنے والے سرکاری ملازمین سے متعلق پالیسی میں ایک بار پھر اہم تبدیلی کر دی ہے اور پنشن یا تنخواہ میں سے ایک لینے سے متعلق تمام سابقہ احکامات واپس لے لیے ہیں۔ وزارتِ خزانہ کے تازہ…

معرکۂ حق میں افواجِ پاکستان کا زور دار مکا بھارت کو ہمیشہ یاد رہے گا،وزیر اعظم

ہری پور: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ معرکۂ حق میں افواجِ پاکستان کا زور دار مکا بھارت کو ہمیشہ یاد رہے گا، جبکہ شہداء کی عزت و تکریم ہم سب کا فرض ہے۔ اگر کوئی شہداء کی تضحیک کرے گا تو نہ دنیا میں عزت پائے گا اور نہ اللہ تعالیٰ کی…

سٹیٹ بینک نے شرح سود میں 50 بیسز پوائنٹس کمی کر دی

کراچی: سٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود میں 50 بیسز پوائنٹس کی کمی کر دی ہے، جس کے بعد نئی پالیسی ریٹ 10.5 فیصد مقرر کر دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ گورنر اسٹیٹ بینک کی زیر صدارت مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس کے…

پاکستان کے لیے 1.3 ارب ڈالر کی نئی قسط منظور

 واشنگٹن: آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لیے مجموعی طور پر 1 ارب 30 کروڑ ڈالر کی دو اقساط کی منظوری دے دی ہے۔ یہ رقوم ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی (EFF) اور ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فنڈ (RSF) کے تحت جاری کی جا رہی ہیں اور چند گھنٹوں…

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4…

چین کا سی پیک فیز ٹو میں تعاون بڑھانے کا اعلان، بڑے منصوبوں پر تیز پیش رفت

اسلام آباد: چین نے سی پیک فیز ٹو کے تحت پاکستان میں صنعتی ڈھانچے کی مضبوطی، زرعی جدیدکاری اور بڑے کنیکٹیویٹی منصوبوں میں تعاون مزید بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان اسلام آباد میں ہونے والے اعلیٰ سطحی پالیسی ڈائیلاگ کے دوران ہوا، جہاں چینی…

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف سطح کا معاہدہ طے، 1.2 ارب ڈالر کی نئی قسط کی راہ ہموار

اسلام آباد: پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کے تحت دوسرے جائزے اور ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلٹی (آر ایس ایف) کے تحت پہلے جائزے پر سٹاف سطح کا معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے نتیجے…

وزیراعظم کا نجکاری جلد مکمل کرنے کا حکم

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نجکاری جلد مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔ جمعرات کو مجوزہ سرکاری اداروں کی نجکاری کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں وزیر اعظم نے کہا کہ مجوزہ سرکاری اداروں کی نجکاری میں قومی مفاد اور مستقبل میں…