پاکستان پالیسی ڈائیلاگ 14 جنوری کو اسلام آباد میں ہوگا
اسلام آباد:پالیسی ریسرچ اینڈ ایڈوائزری کونسل ،پی سے آر سی اور کارپوریٹ پاکستان گروپ کے اشتراک سے پہلا پاکستان پالیسی ڈائیلاگ 14 جنوری 2026 کو اسلام آباد میں منعقد کیا جائے گا۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی پرائم منسٹر اور وزیرِ خارجہ پاکستان سینیٹر محمد اسحاق ڈار ہوں گے۔
پاکستان پالیسی ڈائیلاگ کا انعقاد عوامی اور نجی شعبے کے درمیان تعمیری اور بامقصد مکالمے کو فروغ دینے کے لیے کیا جا رہا ہے۔
موجودہ معاشی حالات کے تناظر میں یہ ڈائیلاگ پاکستان کی اقتصادی سمت کے تعین اور اصلاحات کے لیے نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ ایونٹ میں پالیسی اصلاحات، ترقی پسند اقدامات اور ادارہ جاتی استحکام جیسے اہم امور پر تفصیلی غور و فکر کیا جائے گا۔
ڈائیلاگ کا مرکزی موضوع “Correcting Course: Pakistan’s Economic Reset” رکھا گیا ہے۔ اس ایونٹ کے بانی شراکت دار وزارتِ تجارت اور ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) ہیں، جبکہ بینک الفلاح، بینک اسلامی اور نٹ شیل گروپ اس کے اسٹریٹجک شراکت دار ہوں گے۔
تقریب میں شرکت کرنے والی اہم حکومتی شخصیات میں
پروفیسر احسن اقبال، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات
سینیٹر محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات
سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک، وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی
محمد علی، وفاقی وزیر برائے نجکاری
شامل ہوں گے۔
ڈائیلاگ میں نامور پینلسٹس بھی خطاب کریں گے جن میں
ڈاکٹر سیموئل رزک (ریزیڈنٹ ریپریزنٹیٹو، UNDP پاکستان)،
خرم شہزاد (مشیر وزیر خزانہ)،
ضرار خان (وفاقی سیکریٹری آئی ٹی و ٹیلی کام و چیئرمین PTCL)،
ڈاکٹر عشرت حسین (سابق گورنر اسٹیٹ بینک)،
عامر ابراہیم (سی ای او جاز و چیئرمین موبی لنک مائیکرو فنانس بینک)،
ماہین رحمان (سی ای او InfraZamin پاکستان)،
نادیہ رحمان (رکن منصوبہ بندی کمیشن)،
ثاقب احمد (گلوبل چیف گروتھ آفیسر، سسٹمز لمیٹڈ)،
مجیب ظہور (منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان، S&P Global)
اور دیگر ممتاز ماہرین شامل ہیں۔
ایونٹ میں پاکستان کی اقتصادی سمت کو درست کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی، جس میں برآمدات میں اضافہ، ڈیجیٹل خلا میں کمی، ماحولیاتی خطرات سے نمٹنے کے لیے سبز ترقی کے راستے اور قومی ترقیاتی ایجنڈے کو آگے بڑھانے جیسے اہم نکات زیر بحث آئیں گے۔ گفتگو کی قیادت سینئر پالیسی سازوں، کاروباری رہنماؤں اور شعبہ جاتی ماہرین کریں گے۔
پاکستان پالیسی ڈائیلاگ کو ایک مستقل قومی پلیٹ فارم کے طور پر تشکیل دیا گیا ہے، جس کا مقصد شواہد پر مبنی پالیسی مکالمے کو فروغ دینا، نجی شعبے کی مؤثر شمولیت کو یقینی بنانا اور پاکستان کی پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے عملی اقدامات کی راہ ہموار کرنا ہے۔