وزیراعظم کا نجکاری جلد مکمل کرنے کا حکم

0

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے
نجکاری جلد مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

جمعرات کو مجوزہ سرکاری اداروں کی نجکاری کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا ۔

اجلاس میں وزیر اعظم نے کہا کہ مجوزہ سرکاری اداروں کی نجکاری میں قومی مفاد اور مستقبل میں اداروں کی پیشہ ورانہ استعداد بڑھانے کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔ انہوں نے مجوزہ سرکاری اداروں کی نجکاری کے عمل میں عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات حاصل کرنے اور سرکاری اداروں کی اندرونی استعداد کار بڑھانے کے لیے جامع حکمت عملی کے تحت ہر ممکن اقدامات فوری طور پر اٹھانے کی بھی ہدایت کی ۔

وزیر اعظم نے حکم دیا کہ نجکاری کے عمل میں شامل سرکاری اداروں کے لیے بہترین معاملہ طے کیا جائے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ نجکاری کے عمل میں ادارہ جاتی اور انتظامی تاخیر اور سرخ فیتے کو برداشت نہیں کیا جائے گا، نجکاری کے عمل کی نگرانی وہ خود کریں گے اور اس کی پیش رفت پر باقاعدگی سے اجلاس کیا جائے گا۔

اجلاس میں 24 میں سے 15 سرکاری اداروں کی نجکاری کے عمل پر پیشرفت کے حوالے سے وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.