مسلم لیگ ن اور استحکام پاکستان پارٹی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
لاہور :مسلم لیگ ن اور استحکام پاکستان پارٹی کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اصولی اتفاق ہو گیا ۔
یہ اتفاق رائے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین کے درمیان ملاقات میں ہوا، ملاقات میں رانا ثنا اللہ اور سردار ایاز صادق بھی موجود تھے۔
جہانگیر ترین کی شہباز شریف سے ملاقات ان کی رہائش گاہ پر ہوئی، ملاقات میں سیاسی صورتحال سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات چیت کی گئی۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات 45 منٹ تک جاری رہی، عون چوہدری بھی ملاقات میں موجود تھے۔
ن لیگ کی قیادت کے دیگر سیاسی جماعتوں اور رہنماؤں سے بھی رابطے جاری ہیں۔
سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے ن لیگ اور آئی پی پی کے رہنماؤں کی مزید ملاقاتیں ہوں گی، سیٹوں کا نمبر کیا ہوگا یہ معاملہ اگلی ملاقات میں پیپر ورک کے ساتھ طے کیا جائے گا۔